• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا : شبلی فراز

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا : شبلی فراز


وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا.

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات کے ذریعےسہولتیں دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار پیدا ہو۔

تازہ ترین