• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کچھ دکھانا چاہے تو اسے میرشکیل بنا دیا جاتا ہے، پرویز رشید

میڈیا کچھ دکھانا چاہے تو اسے میرشکیل بنا دیا جاتا ہے، پرویز رشید 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2020 کو اپنی حکومت کے دو سال مکمل کرچکی ہے ، اپوزیشن پی ٹی آئی کی دو سالہ کارکردگی پر بہت زیادہ شاکی نظر آتی ہے لیکن اس کا اس حوالے سے موثر احتجاج کہیں نظر نہیں آتاہے ۔ 

جیو کے پروگرام جیو پارلیمنٹ کا آغاز کرتے ہوئے میزبان ارشد وحید چوہدری کا کہنا تھا کہ بظاہر اپوزیشن کی صفوں کے درمیان بھی دراڑیں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں ۔ 

سینئرن لیگی رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے پروگرام میں گفتگوکرتےہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی سمجھتے ہیں 2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھے،ملک میں اس وقت جو صورتحال اور عوام جو کچھ کہ رہے ہیں میڈیا اسے چلا نہیں سکتا اور اگر میڈیا دکھانے کی کوشش کرے تو اسے میر شکیل بنا دیا جاتا ہے ۔ 

صوبائی وزیرتعلیم و لیبرسندھ سعید غنی نے کہا کہ عوام اس وقت عذاب میں زندگی گزار رہے ہیں ،ملک کی معیشت کا جنازہ نگل گیا۔سینئر ن لیگی رہنما او رسینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، وہاں سے ہمارے خلاف اٹھنے والی آوازیں اقلیت کی ہیں ، ہمارا تو پیار و محبت کا رشتہ ہے اور اکثریتی آوازیں پیار و محبت او ریکسانیت کی ہیں ۔

تازہ ترین