• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یووینٹس نے مسلسل نویں بار اٹالین لیگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس نے مسلسل نویں بار اٹالین لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، لیگ میچ میں سیمپ ڈوریا کو دو۔ صفر سے ہراکر 83 پوائنٹس حاصل کرلئے۔رونالڈو اور برناراڈیشی نے گول اسکور کئے۔

ٹائٹل جیتنے کے لئے یوونٹس کوسیمپ ڈوریا کے خلاف میچ جیتنا تھا۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کرکے یوونٹس کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں بھی یوونٹس نے اٹیکنگ کھیل پیش کیا۔67 ویں منٹ میں برناراڈیشی نے یوونٹس کے لئے دوسرا گول کردیا۔

فتح کے بعد یوونٹس نے 83 پوائنٹس حاصل کرکے مسلسل نویں بار ٹائٹل حاصل کرلیا۔جبکہ اس کے دو میچز ابھی باقی ہیں ۔

دوسری پوزیشن کے لئے انٹر میلان اٹلانٹا اور لازیو میں مقابلہ ہوگا۔انٹر میلان کے 36 میچز میں 76 جبکہ اٹلانٹا اور لازیو کے اتنے ہی میچز میں 75،75 پوائنٹس ہیں۔

تازہ ترین