• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 ہزار 592 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 842 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 421 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 229 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار 26 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 18 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 151 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 92 ہزار 73 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 178 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 884 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 164 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے سائے میں عیدالاضحی !!

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 601 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 34 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 49 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 989 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 56 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 18 لاکھ 90 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین