• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 اموات

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوروناسے 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد1180 ہو گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے113 کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 510 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں77 مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا سے اب تک 27 ہزار 196مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار589 ہوگئی ہے۔

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 565 افراد انتقال کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں اس دوران مزید 68 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین