• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: 11 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار


پنجاب کے ضلع گجرات میں 11 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، لڑکے کی لاش تین دن بعد برساتی نالے سے ملی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے نوحی علاقے سے 11 سالہ لڑکا 3 روز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

مقتول لڑکے کے والد کی درخواست پر ملزم علی رضا کے خلاف اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، 15 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

پولیس کے مطابق مزید کارروائی بچے کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین