• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروتی ہاسن نے پلاسٹک سرجری کیوں کروائی ؟

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے انہوں نے انڈسٹری میں موجود کچھ لوگوں کے کہنے پر کاسمیٹک سرجری کروائی اور کچھ وہ خود بھی تبدیلیاں چاہتی تھیں ۔

شروتی ہاسن بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی بیٹی ہیں  اور متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ، شروتی ہاسن حال ہی میں کاسمیٹک سرجری کروائی جس کے نتیجے میں اُنہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کو انٹرویو کے دوران شروتی ہاسن نے اپنی کاسمیٹک سرجری سے متعلق کھُل کر بات کی ، شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ ’انہیں فلم انڈسٹری کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کروانے کا دباؤ تھا اور نہیں بھی، یہ ایک فیصلہ تھا جو انہوں نے اپنے لیے لیا تھا۔‘

شروتی کا کہنا تھا کہ ’اُن کی پہلی فلم کی عکس بندی کے دوران اُن کی ناک ٹوٹ گئی تھی، اُن کی ناک جیسی نظر آ تی تھی ویسی اُنہیں محسوس نہیں ہوتی تھی ، کوئی گڑبڑ تھی جسے وہ محسوس کرتی تھیں، مگر انڈسٹری سے کسی نے انہیں اُن کی ناک ٹھیک کروانے کا نہیں کہا تھا، جب فلم کی ایڈیٹنگ کے دوران فلٹرز لگائے جاتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ اُن کی ناک بہت موٹی ہے اور مردانہ نظر آ تی ہے، ایشین نہیں بلکہ ویسٹرن دکھائی دیتی ہے ۔‘

انہوں  نے کہا کہ ’ انہیں یہ بار بار سننا پڑتا تھا تو جو کہ بہت ناگورا تھا اسی لیے انہوں نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروالی اور وہ اپنے اس فیصلے پر بات کرنے سے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی ہیں ۔‘

شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ ’ وہ کاسمیٹک سرجری کو فروغ نہیں دے رہی ہیں بلکہ یہ اُن کا اپنا ایک زاتی فیصلہ تھا، اگر کوئی اداکارہ کہتی ہے کہ اُس نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی تو یہ بہت بڑا جھوٹ ہے، کوئی بغیر سرجری کروائے اتنا نہیں بدل سکتا، اُن کے خیال میں بالوں کو بلیچ کروانا، رنگت بلیچ کے ذریعے صاف کرنا اور نیلے رنگ کے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کرنا بھی سرجری جیسا ہی ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ خود کو سرجری کے زیعے بدلنا ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے ، وہ سرجری کروانا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے سرجری کروائی ۔

شروتی کا مزید کہنا تھاکہ اگر کوئی 40 سالہ خاتون اپنی جلد جواں نظر بنانے کے لیے بوٹاکس کا سہارا لیتی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں، جنہیں خود کو بدلنا نہیں پسند یہ اُن کا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین