• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام شدہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا سے متعلق توانائی کے شعبے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی عمل میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزراء اسدعمر، عمر ایوب خان، گورنر اور وزیرِاعلیٰ محمودخان خیبر پختونخوا نے بھی شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انضمام شدہ علاقوں کے لیے مختص فنڈ کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائےگا۔

وزیرِاعظم نے نیپرا کو ہدایت کی کہ وہیلنگ رجیم کے نفاذ میں حائل تمام امور کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےجلد حل کیا جائے اور توانائی شعبے سے متعلقہ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ ہائیڈل منافع  کے معاملے پر توانائی، خزانہ کی وزارتیں،  ایف بی آر اور صوبائی حکومت طریقہ کار طے کریں، پاورجنریشن پالیسی 2015  میں مجوزہ ترمیم کے معاملے کابینہ کمیٹی توانائی میں غور کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ صوبےکے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ اس منصوبےکی فزیبیلٹی کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین