• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل لفٹنگ، برطرف پولیس اہلکار دو ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی ایل) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برطرف پولیس اہلکار کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا گروہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لے جاتا تھا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی، جس کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث بلوچستان پولیس کے برطرف اہلکار کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

اے وی سی ایل حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور چوری کی 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان میں حاجی خان، رمضان اور جاوید شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے یوسف گوٹھ میں کھولتے تھے، چوری کی موٹر سائیکل بلوچستان بھی منتقل کی جاتی تھیں۔

تازہ ترین