• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 مریض سامنے آئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 17 افرا د صحت مند ہوگئے، اس وقت صوبے میں صرف 1475مریض زیر علاج ہیں، جن میں 22 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صوبے میں 906 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران 9 اضلاع میں 54 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11708 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 17 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعداب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 10097 ہوگئی ہے، جبکہ 1475 مریض زیر علاج ہیں اور 737 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 136 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین