• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا کے باعث ڈرائیو تھرو سینما کے بعد اب فلوٹنگ سینما متعارف کروایا گیا ہے ۔

آسٹریلیا کی ایک کمپنی سب سے پہلے 9 ستمبر کو ہوسٹن میں ایسا سینما بنارہی ہے جس میں لوگ زمین کی بجائے پانی میں تیرتی کشتیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھیں گے۔

تیرتے یا ’فلوٹنگ سینما‘کا آسٹریلوی کمپنی بیونڈ سینما نے متعارف کروایا ہے اور اگلے چند ماہ میں امریکا کے کئی شہروں میں پانی کے کنارے سینما اسکرین لگائی جائیں گی اور لوگ کشتیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھیں گے۔ اس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تفریح مہیا کی جائیں گی۔

فلوٹنگ سینما میں 12 سے 24 کشتیاں ہوں گی اور ہر کشتی میں 8 افراد بیٹھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق فلم بینوں کو فلم اور کشتی دونوں کا کرایہ بذریعہ ٹکٹ ادا کرنا ہوگا جبکہ پاپ کارن اور دیگر ہلکی پھلکی اشیا مفت میں دی جائیں گی ۔

اس کے علاوہ ایک کشتی میں صرف دوستوں یا اہلِ خانہ کا گروپ ہی بیٹھ سکے گا۔