تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک ہماری وجہ سے ناکامیوں کی طرف جارہا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ یہاں کسی کو فتح کرنے، گالیاں دینے نہ پتھر مارنے نکلے ہیں، ہم آئین بچانے نکلے ہیں، ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ ہمارے ساتھ ہو، ہم نے 8 فروری کی کال دی ہے، ہم نے تحریک شروع کی ہے، ہم اس سلسلے میں لاہور جا رہے ہیں، کئی ایم پی ایز ہمارے ساتھ جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے تعلقات بگڑ رہے ہیں، حکومت خود جانتی ہے وہ ہار چکی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم پنجاب میں تین دن رہیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ہم پُرامن اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔