• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلا دیش بورڈ نے آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سیکیورٹی اور ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا ہے۔

بی سی بی نے خط کے ساتھ حکومتی موقف اور بیانات کو بھی شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں بی سی بی نے ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور حکومتی پالیسی کو دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرچکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید