• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے ریکوری سیکشن میں ڈیجیٹلائزڈ سسٹم کا افتتاح

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ریکوری سیکشن میں ڈیجیٹلائزڈ سسٹم کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ کے ڈی اے میں ڈیجیٹلایزڈ سسٹم کا آغاز بڑی کامیابی ہے، کے ڈی اے میں پینشن کا مسئلہ ہے بڑی رقم کی ضرورت ہے، کے ڈی اے ملازمین کی پینشن کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے درخواست کرکے پینشن کی ادائیگی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ریکوری نے بتایا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے شہری آن لائن معلومات حاصل کرسکیں گے۔

میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے کو جدید دور کے مطابق استوار کرنا خوش آئند ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولمپنٹ اتھارٹی کو مکمل کمپیوٹرائزڈ ہونا چاہیے۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام نے کہا کہ ہمارا پبلک سروس ڈیلنگ ڈپارٹمنٹ ہے، اس سسٹم کی مدد سے دس روز میں دستاویزاتی عمل ممکن ہوسکے گا۔

تازہ ترین