• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین و افسران کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ

پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے ملازمین اور افسران کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کے حکم پر جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے گریڈ 6 کے ہائیکورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردیا گیا، جبکہ گریڈ 7 اور 8 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپےکردیا گیا اور گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ہائیکورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار سے 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 15 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردیا گیا، جبکہ گریڈ 16 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپےکردیا گیا اور گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 5 ہزارسے بڑھاکر 15 ہزار روپے کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے گریڈ 18 کا یوٹیلٹی الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا  کر 20 ہزار روپےگریڈ 19 کا یوٹیلیٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھاکر 25 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 20 کا یوٹیلیٹی الاؤ نس 8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کردیا گیا۔

تازہ ترین