• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تانیہ ایدروس نے معاون خصوصی بنتے ہی ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹر کرائی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی تانیہ ا یدروس کے بارے میں حکومتی ذ رائع نے بتایا ہے کہ انہیں جہانگیر ترین کی سفارش پر عہدہ د یا گیا، استعفیٰ لینے کا فیصلہ تب ہی کیا جا چکا تھا جب چینی بحران میں نام آنے پر جہانگر ترین پارٹی اور حکومتی امور سے باہر کردیے گئے تھے تاہم ان کی درخواست پر انہیں کچھ وقت دیا گیا۔ان کو ہٹانے کی اہم وجہ ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے ایک نان فار پرافٹ آرگنائزیشن کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تانیہ ایدروس، جہانگیر ترین اور مدثر شیخ شامل تھے،ایس ای سی پی میں اس کمپنی کو ایک علیحدہ ادارے کے طور پر رجسٹر کروایا گیا اور یہ کام تانیہ ایدروس کی معاون خصوصی تعیناتی کے فوری بعد ہوا، کمپنی کو فارن فنڈنگ ملی ۔اس سے مفادات کے ٹکراؤ نے جنم لیا،معاون خصوصی صحت کو بھی ہٹانے کی وجہ بھارت سے لائف سیونگ ادویات کے نام پر دیگر ادویات کی درآ مد ہےجس پر وزیر اعظم نے نا راضی کا اظہار کیاکیونکہ پا کستان نے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی ۔

تازہ ترین