• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، آبائی علاقے جانیوالوں کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحٰ کیلئے آبائی علاقوں کو جانیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے،نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ملک کے دیگر علاقوں اور اندرون بلوچستان ہزاروں لوگ اپنے آبائی علاقوں کو عید منانے جاتے ہیں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کا رش ہے اور وہ اپنے خاندانوں کے ہمراہ اپنے پیاروں سے ملنے جا رہے ہیں لیکن دوسری جانب رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے اور مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کو مزید لوٹا جا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جو سہولیات میسر ہیں انہیں چھینا جا رہا ہے ٹرانسپورٹرز کو چاہیے کہ وہ تہواروں کے موقع پر زیادہ گاڑیاں چلائیں اور کرایے کم رکھیں تاکہ لوگ عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔
تازہ ترین