• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں:شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے پرانا شجاعباد روڑ مطلوب حسین کی فارمیسی میں خالد حسین سے دو قیمتی موبائل چھین لیے گئے ، تھانہ گلگشت کے علاقے امیر آباد محمد شوال سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل و نقدی مالیت75ہزار لےگیا،تھانہ کوتوالی کے علاقے امین آباد محمد شہباز کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکو 32 لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات لےگئے، تھانہ الپہ کے علاقے متی تل محمد سلیمان سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکل مالیت3لاکھ19ہزار لےگئے ، تھانہ قطب پور کے علاقے بستی لنگڑیال سے غلام مرتضی کےگھر سے پانی والی موٹر ، تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلج لبنی فردوس کا سوئی گیس کا میٹر ، 6نمبر چونگی ہوسٹل سے خضر حیات ودیگر افراد کے 27موبائل ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ہوسٹل کے کمرے سے عادل حسین نقدی و موبائل مالیت25ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پیراغائب کاشف کی موٹرعسائیکل ، علی ٹاون محمد شکیل کی موٹرسائیکل پر موجود موبائل و ایمپلی فائر مالیت39ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سلیم کےگھر سے نقدی و زیور مالیت5لاکھ 15ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے غلام حسین کے باغ سے ملزم عبدالعزیز وغیرہ پھل مالیت1لاکھ 20ہزار، جہانزیب کے رقبہ سے پیٹر پلی مالیت90ہزار جبکہ غلام عباس کےگھر سے دو بکرے چوری ہوگئے۔
تازہ ترین