بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی پر اُن کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کا خاموشی توڑتے ہوئے کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اپنی جان خود نہیں لے سکتا، وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں تھا ۔
سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے تقریباً ڈیرھ ماہ بعد سوشانت کی خود کشی پر خاموشی توڑی ہے، انکیتالوکھنڈے نے بھارتی نجی چینل کو انٹرویو کے دوران سوشانت کی خود کشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سوشانت سنگھ پریشان نہیں تھا، سوشانت سنگھ ایسا لڑکا نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی خود ہی لے لے ۔‘
انکیتا لوکھنڈے نے کہا ہے کہ ’جب وہ دونوں ساتھ تھے تو اُنہوں نے بد تر حالات بھی دیکھ رکھے ہیں، سوشانت ایک خوش مزاج شخص تھا، وہ دونوں بھارتی ڈرامہ سیریل ’ پویتر رشتہ ‘ کے دوران ملے تھے اور 6 سالوں تک ایک ساتھ رہے تھے، اُن کا رشتہ 2016ء میں ختم ہو گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیے: سوشانت سنگھ راجپوت کی انکیتا لوکھنڈے سے دوستی ختم
انہوں نے مزید کہا کہ ’جہاں تک وہ سوشانت کو جانتی ہیں سوشانت پریشان نہیں تھا، انہوں نے آج تک سوشانت جیسا کوئی دوسرا نہیں دیکھا ہے جو اپنے خواب خود لکھتا تھا، سوشانت کے پاس ایک ڈائری تھی جس میں اُس نے اپنے آنے والے 5 سالوں کی منصوبہ بندی لکھی ہوئی تھی، وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور کیسا دکھنا چاہتا ہے، وغیرہ وغیرہ ۔‘
انکیتا لوکھنڈے کا مزید کہنا تھا کہ ’ سوشانت اپنے بنائے ہوئے منصوبوں کو مکمل بھی کرتا تھا، سوشانت جیسے لڑکے کے نام کا ساتھ ڈپریشن کا الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ، سوشات تھوڑا پریشان ضرور ہو سکتا ہے مگر اُس کے لیے ڈپریشن جیسا لفظ بہت بڑا ہے ۔‘
انکیتا کا کہنا تھا کہ ’اُن کی نظر میں سوشانت ایک سیلف میڈ انسان تھا، سوشانت نے اُنہیں اداکاری سمیت بہت کچھ سکھایا۔‘
اُن کا بھارتی میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کسی کو پتہ بھی ہے سوشانت تھا کون؟ ہر کوئی سوشانت کے بارے میں لکھ رہا ہے کہ وہ ڈپریشن جیسی بیماری کا شکار تھا، انہیں یہ سب پڑھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔‘
واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سوشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ سوشانت اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے طرز عمل سے خوش نہیں تھے اور وہ اکثر اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو بہت یاد کرتے تھے۔
انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ انہوں نے ریا سے رشتہ جوڑ کر بہت بڑی غلطی کردی ہے۔