• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سوشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو نہیں بھول پارہے تھے‘

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ پولیس بھی اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور اداکار کے قریبی لوگوں کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔ پولیس نے سوشانت کی دوست ریا چکرورتی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد اب اس کی ماہر نفسیات ڈاکٹر ’کیرسی چاولہ‘ کا بیان بھی درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کیرسی چاولہ نے بتایا کہ سوشانت نے 6 ماہ قبل مجھ سے ملاقات کی تھی۔ وہ تقریباً 1 سال سے افسردگی کا شکار تھے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں راتوں کو نیند نہیں آتی اور ذہن میں عجیب و غریب خیالات آتے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سوشانت اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے طرز عمل سے خوش نہیں تھےاور وہ اکثر اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو بہت یاد کرتے تھے۔انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ انہوں نے ریا سے رشتہ جوڑ کر بہت بڑی غلطی کردی ہے۔

دوسری جانب سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو کرن جوہر، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی’نام نہاد تعزیتوں‘ کو پڑھ کر میراخون اُبلتا ہے جس کا میں اظہار نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ جس نے سوشانت کا مذاق اُڑایا تھا، دپیکا اور رنویر نے انہیں اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا اور اب یہی ٹوئٹ کررہے ہیں اور سوشانت کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں، حقیقت میں کسی نے ان کے بارے میں ایک بھی بات نہیں کی۔

انکتا لوکھنڈے نے مزید کہا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں سوشانت نے قبول کیا ہے کہ کوئی بھی انہیں ایسی پارٹی میں مدعو نہیں کرتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ ایک چھوٹی سی ریاست سے آنے والے اداکاروں کا کتنا خیال رکھتا ہے۔

تازہ ترین