• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم مسلمانوں کی جانب سے نمازعید کے اجتماعات و قربانی


یورپ بھر کی طرح فرانس میں مقیم مسلمانوں نے بھی عید الاضحٰی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سفارت خانہ پاکستان، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو، جامعہ مسجد پری فیت، مسجد قباء ویلرلیبل، ادارہ فلاح دارین کارج لاکونس اور حلقہ احباب مسجد جبکہ اہل تشیع نے امام بار گاہ شاہ نجف لاکورنیو میں نماز عید ادا کی۔

جامعہ مسجد پرفیت میں حافظ محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحٰی پر اس کی اہمیت اور واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ آپ بھی سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوں اور قربانی کے جذبے سے دوسرے بھائیوں کی مدد کریں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

بعدازاں انہوں نے مذبح خانوں کا رخ کیا اور سنت ابراہیم کی ادائیگی کے لیے اپنے بک شدہ قربان عید کے جانور حاصل کیے۔

نماز عید الاضحٰی کے موقع پر خطبہ دیتے وقت علماء نے لوگوں پر زور دیا کہ خصوصی طور پر موجود وبائی صورتحال میں مستحق لوگوں کو نہ بھولیں اور اس موقع پر پاکستان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔

تازہ ترین