• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کئی ممالک اور برطانیہ میں آج عید الاضٰحی کی رونقوں کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اورسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

عیدالاضحٰی کے موقع پرنہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی عید الاضحٰی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔

بورس جانسن نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کورونا کیخلاف کردار ادا کرنے والے مسلمانوں سے اظہار تشکر کیا، جبکہ وبا کی صورتحال کے پیش نظر عید کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

تازہ ترین