پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور سندھ کے وزراء نے ملاقات کی اور کراچی کے مسائل پر گفتگو کی۔
بلاول بھٹو نے کراچی کےمسائل کے حل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کےکردار کی حوصلہ افزائی کی۔
بلااول بھٹو سے سعید غنی، ناصر شاہ نےبلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور کراچی کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
سعید غنی نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ کچھ عناصر مسائل کے حل کے بجائے مذموم سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
چیئرمین پی پی کو وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کراچی سمیت سندھ کی انتظامی صورتحال پر بریف کیا، جبکہ بلاول بھٹو نے ناصر شاہ سے بارشوں کے بعد کراچی کی صورت حال بھی دریافت کی۔
ناصر شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انتظامی طور پر ایم کیو ایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاس کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی سے منتخب ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کے لیے کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں، جبکہ سندھ حکومت، پی پی پی رہنما و کارکنان بارشوں کے بعد کےحالات میں عوام کے ساتھ رہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے کہ الزام تراشیوں کے بجائے مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں۔