آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یوکرین کا ایران سے طیارہ حادثے پر بھاری معاوضہ وصول کرنیکا اعلان

کیف(جنگ نیوز)یوکرین کی حکومت نے ایران میں ایک میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر جہاز کے واقعے پر ایران سے بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا کہ ان کا ملک 8 جنوری کو ایران یوکرین کے جہاز کو فضا میں میزائل سے تباہ کرنے کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ اس حوالے سے جمعرات کے روز بات چیت شروع ہوئی ہے مگر یہ بات چیت اتنی آسان نہیں‌ ہو گی۔کولیبا نے کیف میں ایران اور یوکرین کے وفود کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سے قطع نظر کہ ہم انصاف حاصل کریں گے چاہے اس میں کتنا بھی وقت اور کوشش صرف کرنا پڑےان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی مزید تفصیلات جمعہ کے روز شیئر کی جائیں گی۔ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ سخت کشیدگی کے وقت یوکرین کی بین الاقوامی ایئر لائن کا ایک طیارہ بوئنگ 737 غلطی سے میزائل کا نشانہ بن گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید