• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں کورونا میں کمی کے بعد زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع

اوسلو (ناصر اکبر ) ناروے میں عالمی وبا کوروناوائرس میں کمی کے باعث زندگی کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں اپنا گھر فاؤنڈیشن کے آرگنائزر عمیر گیلانی اور شبنم شاہ نے مینابازار اور چاند رات کا اہتمام کیا، مہندی چوڑیاں،جیولری بچوں کے کھلونے کپڑے جوتے اور کھانوں کے سٹال لگائےگئے، مینابازار میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ نارویجن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، بچوں کی تفریح کے لئے میجک شو اور کمیونٹی کے لوگوں کے لئے میوزیکل ایوننگ میں سنگر عمیر گیلانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،، جسے لوگوں نے خوب سراہا،، تقریب میں سینئر ڈائریکٹر پروڈیوسر شہزاد بٹ اور ڈیزائنر امن شیخ نے خصوصی شرکت کی، اپنا گھر فاؤنڈیشن کے آرگنائزر عمیر گیلانی اور شبنم شاہ کاجنگ سے گفتگومیں کہنا تھا کہ ہم چیرٹی سے اکٹھی ہونے والی رقم پاکستان میں غریبوں اور مسکینوں پر لگائیں گے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل میں ہماری مدد فرمائے، مینا بازار میں مہندی ماہا گیلانی مہک اور بیوٹیشن فرح رامےنے لگائی کپڑوں کے اسٹال ڈیزائنر امن شیخ، زینب منور شیخ اور ثروت اور ثناء نے لگائے جیولری انیس اور کرن بٹ نے لگائی، کیک کائنات رامےاور مزے مزے کے کھانے عائشہ،فرحت، شبنم شاہ، نایاب گیلانی،ماہا اور فاطمہ نے بنائے۔
تازہ ترین