لاہور(وقائع نگار خصوصی) دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ نے قربانی کے جانور کا گوشت غیر مسلم کو تقسیم کرنے سے متعلق فتویٰ جاری کردیا جس کے مطابق قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائزہے۔اصل عبادت قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے ادا ہوجاتی ہے۔گوشت کا صدقہ کرنا نفلی صدقہ کے درجہ میں ہے ۔غیر مسلم پر بھی خرچ کیا جاسکتا ہے ۔غیر مسلم پڑوسی یا رشتہ دار ہوتو اس کو گوشت دینے سے حسن سلوک کا ثواب ملنے کی بھی امید ہے۔