• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، نکولس گیلی

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور کاوش اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے تعاون سے معاہدے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، سفیر نکولس گیلی نے فرانس کی خارجہ پالیسی میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ ایوارڈ فرانس کی جانب سے پاکستان میں شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حمایت کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔

‎جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن فرانسیسی سفارت خانے اور مختلف شراکت داروں (UNDP، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ/PPAF، آغا خان فاؤنڈیشن، UN Women) کے ذریعے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج (CSCCC) اور اس کی CEO عائشہ خان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی اور Envi کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

‎دو فاتحین انوشہ فاطمہ (کلائمیٹ ایکشن) اور عائشہ فرخ (کلائمیٹ جرنلزم) کو مبارکباد، جنہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے، شمولیت کو فروغ دینے اور آب و ہوا کی لچک پیدا کرنے میں اپنے زبردست عزم کے اعتراف کے طور پر PKR 1.2 ملین کا ایوارڈ حاصل کیا۔

‎ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام ہوٹل میں بہت سے مہمانوں (سفارتکاروں، سول سوسائٹی، صحافیوں) کی موجودگی میں کیا گیا۔ 

تقریب کا اختتام وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شیزرا منصب علی خان کھرل کے حتمی کلمات کے ساتھ ہوا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید