کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور کے تحت کارروائی کرنے کے بعد ہی پاکستان کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، نہ کہ پہلے۔ وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اُن پر حملہ کیا تو اُس کے بعد ہم نے (پاکستان) کو ڈی جی ایم او کے ذریعے بتایا کہ ہم نے آپریشن سندور کے تحت جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔ لہذا ہم نے واقعے کے بعد (پاکستان) کو بتایا۔‘ رندھیر جیسوال سے انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اُس بیان سے متعلق پوچھا گیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’آپریشن سندور‘ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کو اس کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔