• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کو فی الفور ختم کیاجائے،معمورخان

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرزایسو سی ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حا جی معمور خا ن نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کو فی الفور ختم کی جا ئے تا کہ تا جر عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی کما سکے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جا ئینگے انہوں نے کہا کہ پچھلے چا ر ما ہ سے لا ک ڈاؤن کے با عث ہمارے کاروبا ر ٹھپ ہو گئے ہیں اور جتنی جمع پونجی تھی وہ تمام کرایوں،بلوں اور ٹیکس کی مد میں ختم ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ جہا ں پو رے پاکستان میں کو رو نا وائرس کی شدت میں بڑی حد تک کمی آئی ہیں وہی حکومت بدستور تا جر طبقہ کی راہ میں مشکلات کھڑی کر رہی ہیں اور نہ ہی ہفتہ اوراتوار کی چھٹی اور نہ ہی کا روبا ر کے اوقات کار میں کو ئی ریلیف دینے کے با رے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی جبکہ ایک طرف کا روبا ر نہ ہو نے کے برا بر ہیں تو دوسری جا نب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام احتجاج کے لیئے سڑکو ں کارُخ کرتے ہیں۔
تازہ ترین