• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میں نریندرمودی کو دہشت گرد کہتا ہوں، اس نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہا ہے۔

رحمان ملک کاکہنا تھا کہ عید کےموقع پر کشمیری بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے جو سال بھر سے لاک ڈاؤن میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سمیت ہرپلیٹ فارم پر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کروائے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہمیشہ زندہ رہی اور رہےگی، امریکا ڈومورکہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے تو ہم بھی بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے ملازمین کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر ہی ادا کی۔

تازہ ترین