آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ، قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے قیدیوں کو 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی وجہ سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے قیدی نئی اور بہترین زندگی شروع کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قیدیوں اور ا ن کے اہلخانہ کو عید کی مبارکبا د بھی دی ہے ۔

قومی خبریں سے مزید