برطانیہ میں ہیٹ ویو کی چھوٹی لہر کے باعث جمعے کے روز رواں سال کا گرم ترین دن رہا۔
برطانیہ میں گذشتہ روز گرمی کا پارہ 37 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ملک میں گرم ترین دنوں کا تیسرا بڑا ریکارڈ ہے۔
گرمی کے ستائے لوگوں نے پارکوں اور ساحلوں کا رُخ کیا، کسی نے کشتیوں کی سیر کر کے اور کسی نے آئس کریم کھا کر گرمی بھگائی۔
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد تیز بارشوں اور باد و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔