• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز 8 ہزار 933 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر 4 ہزار 183 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق گوند پاس لینڈ فل سائٹ پر 2 ہزار 250 ٹن آلائشیں تلف کی گئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق شرافی گوٹھ پر1400 اور کورنگی کراسنگ پر 1100 ٹن آلائشیں لائی گئیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شہر سے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین