• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کو عید پر دادا، دادی کی یاد ستانے لگی

پاکستانی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے داد ا اور دادی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

حساس طبیعت کی مالک ماہرہ خان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بچپن کی عیدوں، دادا، دادی کا پیار، پرانا گھر اور بچپن کی یادیں تازہ کیں ہیں ۔

ماہرہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج وہ واقعی اپنے دادا، دادی کو بہت یاد کر رہی ہیں، اُن کا پرانا گھر، وہ اُس پُر جوش جذبے کو یاد کرہی ہیں کہ جب اُن کی والدہ اُنہیں جگایا کرتی تھیں۔‘


ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ وہ نئے کپڑے پہن کر تیار ہو کر اپنی دادی کو دکھانے کے لیے گھر کی اوپر والی منزل پر دوڑ کر جایا کرتی تھیں، اُن کی دادی بہت خوبصورتی سے تھال سجایا کرتی تھیں، وہ اور اُن کے سب کزنز عیدی کے انتظار میں دادی کے آس پاس کھڑے رہتے تھے۔‘

ماہرہ خان کا بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’ آج وہ عیدی دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ جیسے اُن کی دادی انہیں عیدی دیا کرتی تھیں اُسی انداز میں وہ بھی عیدی دیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ اُن کے خیال میں زندگی کی یہی خوبصورتی ہے کہ جو ہم نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے وہ ہم اب آگے اپنے بچوں اور پیاروں میں منتقل کریں۔‘

ماہرہ خان نے اپنے پوسٹ کے آخر میں سب کو عید مبارک بھی کہا۔

مارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی بچپن، دادا اوتر دادی کی تصاویر پر ماُن کے مداحوں کی جانب سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین