وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی دو روپے بڑھ گئی جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے۔
علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 5 اگست تک ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ اس تحریک کو روز مرہ کی بنیاد پر چلائیں اور کامیابی کی جانب لے جائیں۔