• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانان فرانس نے عید الاضحٰی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی


یورپ بھر کی طرح فرانس میں بھی میں مقیم مسلمانوں نے عید الاضحٰی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سفارت خانہ پاکستان، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو اسٹیڈیم، جا معہ مسجد پری فیت، مسجد قباء ویلرلیبل ، ادارہ فلاح دارین کارج لاکونس اور حلقہ احباب مسجد جبکہ اہل تشیع نے امام بار گاہ شاہ نجف لاکورنیو میں نماز عید ادا گی۔

جامع مسجد پر فیت میں حافظ محمد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحٰی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا وہ بھی سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوں اور قربانی کے جذبہ سے دوسرے بھائیوں کی مدد کریں۔

نماز عید کے موقع پر خطبہ دیتے وقت علماء نے لوگوں پر زور دیا کہ خصوصی طور پر موجود وبائی صورتحال میں مستحق لوگوں کو نہ بھولیں۔

اس موقع پر پاکستان سلامتی و خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔

انھوں نے کورونا وباء کے خاتمہ کی خصوصی دعا کرائی۔

بعدازاں مسلمانان فرانس نے مذبحہ خانوں کا رخ کیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے اپنے بک شدہ قربانی کے جانور حاصل کیے۔

تازہ ترین