• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر داعش کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 24 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ شب جلال آباد کی جیل کے دروازے پر خود کش حملہ کیا۔

خودکش حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 21 شہری اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے جلال آباد کی پی ڈی-4 جیل کے مرکزی کے دروازے پر بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے بعد مسلح افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ 13 گھنٹے سے جاری ہے اور اس دوران حملہ آور جیل کے سامنے شاپنگ مال میں مورچہ زن رہے اور کچھ جیل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق جس جیل پر حملہ کیا گیا وہاں 1500 سے زیادہ قیدی ہیں اور زیادہ تر کا تعلق داعش سے ہے، جھڑپ کے دوران 700 قیدی فرار بھی ہوئے تاہم انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

افغان حکام کاکہنا ہے کہ افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران 3دہشتگردبھی مارے گئے ہیں۔

تازہ ترین