• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن کرکٹ کی رجسٹریشن کا کوئی جواز نہیں، ترجمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک بحالی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز نے کرکٹ بورڈ کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ناردن کرکٹ ایسوسی ایشن کے رجسٹریشن کے معاملے میں کرکٹ بورڈ کا بیان حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔ترجمان طارق سرور کا کہنا ہے کہ سوسائٹیز60 کے تحت ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن اور عارضی طور پر انتظامی امور کو چلانے کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

تازہ ترین