• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی دینی جذبے و احترام سے منائی گئی، نماز عید کے بڑے اجتماعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں نے حضرت ابراہیمؑ کی سنت اور لازوال قربانی ، حضرت اسماعیلؑ کی تابعداری کی یاد میں ہفتہ کو عقیدت واحترام سے عید الاضحی ٰمنائی ،بعد ازاں بڑے پیمانے پر سنت ابراہیمی کی یاد میں گائے، اونٹ، بکرے، دنبے اللہ کی راہ میں قربان کئے گئےاور جانوروں کا گوشت عزیز وں اوررشتہ داروں کے علاوہ مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا۔ شہریوں نے قربانی کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے اجتماعی قربان گاہ کے بجائے گلی کوچوں اور سڑکوں پر قربانی دی جسکی وجہ سے شہر بھر میں ٓالائشوں کے ڈھیر لگ گئے قبل ازیں شہر کی ہزاروں مساجد، پارکوں ، کھلے میدانوں، عیدگاہوں میں عیدالاضحیٰ کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئےجس میں آئمہ کرام نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالی۔ عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات پولو گرائونڈ، (جناح گرائونڈ)، نشتر پارک، دارالعلوم کراچی، ٹی گرائونڈ، عیدگاہ ناظم آباد، جامعہ بنوری ٹائون، جامعہ اسلامیہ کلفٹن ،جامعہ بنوریہ، جامعہ احتشامیہ، گول مسجد، مسجد سلطان، مسجد علی،جامعہ ، کے ایم سی اسٹیڈیم، کے پی ٹی گرائونڈ، سبیل والی مسجد، مسجد بیت المکرم، عیدگاہ شاہ فیصل کالونی، گول گرائونڈ ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، ملیر، لانڈھی باب العلم اور دیگر کھلےمقامات پر منعقد ہوئے بعض مساجد میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھتے ہوئے دو سے تین عید کے اجتماعات منعقد ہوئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کراچی میں حالیہ طوفانی بارش کے سبب کھلے میدانوں اور بیشتر عیدگاہوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عید کے اجتماعات نہیں ہو سکے جسکے لیے متبادل جگہوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید کی نماز ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ادا کی۔

تازہ ترین