• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشوں کو محفوظ طور پر مدفون کردیا گیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے ترجمان نے کہا ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے کا عمل جاری ہےعید کے تینوں دن مجموعی طور پرتقریباً اکیاون ہزارتین سو بارہ ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں یہ تعداد پیر کی شام 4 بجے تک موصول ہو نے والی ہیں جس میں آلائشوں سے متعلق شکایات کاازالہ بھی کیا جائیگا ۔اعلامیے کے مطابق قربانی کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس شرافی گوٹھ اور کورنگی کراسنگ پر ٹرنچز بنائی گئی ہیں۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے لینڈفل سائٹس، کلیکشن پوائنٹس اور علاقوں کے دورے کر کے آلائشوں کو اٹھانے اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین