• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات سے پرارسرار طور پر 3فراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے تیسرے روز کورنگی تھانے کی حدودکورنگی سیکٹر 32اے سے ایک شخص کی لاش ملی ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، اتوار اور پیر کی درمیانی شب گلستان جوہر تھانے کی حدود جوہر چورنگی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جبکہ نیوکراچی تھانے کی حدود کالا اسکول کے قریب نالے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاشیں سرد خانے منتقل کردیں۔

تازہ ترین