• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،کل ٹرین مارچ ہوگا،حلیم عاد ل شیخ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈڑ حلیم عادل شیخ نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے سال پانچ اگست کو انڈیا نے ایک جبر، ظلم، ستم غیر آئینی، غیر اخلاقی طور پر آرٹیکل 370 کے تحت کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی تھی، پانچ اگست 2020ع مودی سرکار کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے 365دن مکمل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مختلف ریجن، اضلاع، تحصیل تک کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ پانچ اگست کو صبح نو بجے کراچی تاسکھر ٹرین مارچ نکالا جارہا ہے ٹرین مارچ میں شامل نوجوان پورے سندھ میں جہاں جہاں رکے گے گزرے گی پوری سندھ کے لوگ ویلکم کریں گے۔

تازہ ترین