کندھ کوٹ کی شاہی واہ نہر میں وین گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب گئے۔
پولیس کے مطابق مقامی افراد نے نہر میں گرنے والی وین سے 2 زخمی بچوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچہ اور ایک نوجوان تیز بہاؤ کے باعث لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔