• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی حکومت مافیاز کی حکومت ہے اور مافیاز کیلئے ہے، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی حکومت مافیاز کی حکومت ہے اور مافیاز کے لیے ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیازی حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکا زنی کے لیے مافیاز کی سہولت کار ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نیازی نے سہولت کاروں کے ذریعے گندم ذخیرہ کروا کر آٹے کا بحران پیدا کیا، حکومت مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے گندم کیوں نہیں نکالی جا رہی ہے؟

اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ غریب کسانوں کے تو گھروں سے ان کے استعمال کی گندم تک اُٹھا لی گئی۔ 

تازہ ترین