• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلان (نمائندہ جنگ) وائس آف وائس لیس انٹرنیشنل اٹلی کے صدر شہزاد بھٹی نے کہا ہے کہ ہم کشمیر میں اپنے مظلوم بہن بھائیوں اور بچوں پر مودی سرکار کے مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وائس آف وائس لیس اٹلی اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑےہیں جب تک اُن کے بنیادی حقوق ان کو مل نہ جائیں اور ہم مودی سرکار کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر ظلم اور جبر کی اس تحریک کو ختم کرکے ان کے بنیادی حقوق کو فوری بحال کرے۔وائس آف وائس لیس انٹرنیشنل اٹلی اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ہر فورم پرآواز اُٹھاتی رہے گی۔شہزاد بھٹی نے وائس آف وائس لیس انٹرنیشنل اٹلی کی طرف سےاقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی سرکار کو مجبور اور پابند کرے کہ وہ کشمیر میں کرفیو فوری ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی حقوق بحال کرے۔

تازہ ترین