• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کی نئی ٹیم کا IMF حکام کے ساتھ آن لائن ’تعارفی اجلاس

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کی نئی ٹیم نے منگل کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آن لائن ’تعارفی اجلاس‘ رکھا اور ٹیکس وصولی کے سالانہ ہدف کے امکان کے حصول اور 6 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اصلاحاتی راستے کو اپنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ صرف ایک تعارفی اجلاس ہے کیونکہ اعلیٰ ٹیکس مشنری میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں جیسے کہ چیئرمین ایف بی آر اور تمام اہم ارکان کو تبدیل کردیا گیا اور ایف بی آر میں تمام اہم عہدوں پر نئے چہرے لائے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ 243 ارب روپے کے مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں ایف بی آر جولائی 2020میں قومی خزانے میں 3سو ارب روپے لاچکا ہے، اس طرح یہ ہدف 57ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ایف بی آر کے رکن ان لینڈ ریوینیو (آئی آر) آپریشن ڈاکٹر محمد اشفاق نے آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا کہ ملکی محصولات بشمول انکم ٹیکس، ملکی مرحلے پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں جولائی 2020 میں تقریباً 30 فیصد اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔

تازہ ترین