• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں،اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے 5 یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیے جائیں گے۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کاکشمیری عوام کاغیر قانونی طور پر محاصرہ اور لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستانی قوم آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اوربھارت جو مرضی کر لے کشمیری جد وجہد جاری رکھیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔5 اگست کو پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے جو آئے دن بھارت کی بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں ۔
تازہ ترین