تُرک اداکار انگین آلتان اور اداکارہ اسراء بلجیک نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات شیئر کئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسراء نے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ سب دہشت انگیز ، خوفناک اور ناقابلِ بیان ہے۔
انہوں نے لکھا کہ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دھماکوں کی زد میں آنے والے تمام لوگوں کے دُکھ میں برابر کی شریک ہوں۔‘
دوسری جانب شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انگین آلتان نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں سے لبنان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیرصحت نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک 70 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
زوردار دھماکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔