• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھارتی اقدام نے کشمیریوں کی شناخت کو متاثر کیا: وزیرِ اعظم

غیر قانونی بھارتی اقدام نے کشمیریوں کی شناخت کو متاثر کیا: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام نے کشمیریوں کی شناخت کو متاثر کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی فوجی محاصرے کو آج 365 دن ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست سے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام بند ہے، یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جس نے زندگیوں کو تباہ کر دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، دنیاسے رابطے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے ختم کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مقابلوں سے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن نوجوانوں کے قتل عام کے لیے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: یومِ استحصال، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے قوم تیار

وزیرِ اعظم کامزید کہنا ہےکہ بھارتی فوج روزانہ ایک ایسا جعلی آپریشن کرتی ہے، جبکہ کشمیریوں کی اصل قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کایہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، جو بی جے پی، آر ایس ایس کے انتہا پسند اور توسیع پسند نظریات پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین