• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی: کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ نے پیش کی۔

قرارداد میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، قرارداد کے مطابق بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کےحصول کی جدوجہد میں ان کےساتھ ہیں۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کامعاملہ او آئی سی اور سلامتی کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تازہ ترین